دعوت اسلامی کی مجلس وکلا شعبہ رابطہ وکلا کے تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں میلاد اجتماع ہوا جس میں بار کے صدر، جنرل سیکرٹری، نائب صدر سمیت کثیر تعداد میں وکلا نے شرکت کی ۔

میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالواحد عطاری نگران مجلس وکلا نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھول دیئے اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے وکلا میں دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ کتب و رسائل تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی  کی مجلس وکلاء کے زیر اہتمام 10 نومبر 2020ء کو بار کونسل ہال شکار پور میں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں بار کے ججز اور وکلاء حضرات نے شرکت کی۔

رکن ریجن محمد زاہد عطاری نے ”نیک اعمال کے فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکیاں کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


مجلس وکلاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چشتیاں بار ایسوسی ایشن میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں وکلاء اور کورٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے گھروں پر مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت 9اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک ایڈوکیٹ محمد حسین چشتیاں کے چیمبر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد رمضان عطاری نگران کابینہ چشتیاں نے رزق میں تنگی اور اسباب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رزق کے بے قدری کرنے سے رزق میں تنگی ہونے، نمازیں قضاء کرنے ، نماز نا پڑھنے،دانتوں سے ناخن کاٹنے جیسے کئی دیگر محرکات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے تنگدستی کے اسباب دور کرنے کے متعلق اہم مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے  زیر اہتمام وہاڑی ساہوکا کے علاقے عاکوکا میں ایڈوکیٹ غلام رسول کے چیمبر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد رمضان عطاری نے قراٰن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے اور کچھ صورتیں زبانی یاد کرنے کی ترغیب دلائی۔نگران کابینہ نے وکلاء اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے نگران عبد الواحد عطاری نے ریجن ذمہ دار لاہور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار اور ڈسٹرکٹ کورٹ قصور میں نیکی کی دعوت دی۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس پریزیڈنٹ جہانگیر بھٹی سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔نگران مجلس نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبد الواحدعطاری، نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے زیر اہتمام بورے والا ضلع وہاڑی میں پریزیڈنٹ بار بورے والا سمیت دیگر وکلاء کے چیمبرز میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ نگران مجلس عبد الواحد عطاری نے مدنی حلقے میں موجود وکلاء کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مجلس وکلاء کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: محبوب شہزاد عطاری، مجلس وکلاء ملتان ریجن)


 21 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے نگران عبد الواحد عطاری نے بورے والا بار ایسوسی ایشن میں جنرل سیکرٹری سمیت 10 ایڈوکیٹ چیمبر میں نیکی کی دعوت دی۔ نگران مجلس نے وکلاء کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محبوب شہزاد عطاری، مجلس وکلاء ملتان ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت پریزنٹ بار ملتان کے چیمبر میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پریزنٹ بار ، وائس پریزنٹ، ممبرپنجاب بار کونسل، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 16 اگست 2020ء کو ہونے والے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بیان کی دعوت دی۔ (رپورٹ: عبدالواحد عطاری، نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے ذمہ داران نے ہارون آباد کابینہ کی تحصیل فورٹ عباس میں صدر بار ، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ تبارک سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عبدالواحد عطاری، نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے  نگران مجلس عبدالواحدعطاری نے12جولائی 2020ء بروز اتوارپنجاب کے شہر گوجرانوالہ کاجدول کیا جہاں آپ نے ایس او پیز برقرار رکھتےہوئے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس مشورے میں گوجرانوالہ زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی نگران مجلس عبدالواحدعطاری نے شرکا کو مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول بنا کر جمع کروانے، ججز اور وکلاء کو ہفتہ وار اجتماع میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کروانے اور اس کی کارکردگی بنا کر پیش کرنے اوردعوتِ اسلامی کے قانونی معاملات کے حوالے سے وکلاء سے رابطے، ملاقاتیں اور انفرادی کوشش کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔)رپورٹ:محمد وسیم عطاری مجلس وکلاء لاہور ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے  نگران مجلس عبدالواحدعطاری نے12جولائی 2020ء بروز اتوارپنجاب کے شہر لاہور کاجدول کیا جہاں آپ نے ایس او پیز برقرار رکھتےہوئے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس مشورے میں رکن ریجن،اراکین زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔نگران مجلس عبدالواحدعطاری نے شرکا کو مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول بنا کر جمع کروانے، ججز اور وکلاء کو ہفتہ وار اجتماع میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کروانے اور اس کی کارکردگی بنا کر پیش کرنے اوردعوتِ اسلامی کے قانونی معاملات کے حوالے سے وکلاء سے رابطے، ملاقاتیں اور انفرادی کوشش کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔)رپورٹ: عبدالواحد  عطاری نگران مجلس وکلاء(