
شعبہ رابطہ برائےوکلاءدعوتِ اسلامی کےتحت
پچھلےدنوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہروفیروز سندھ میں
محفلِ میلادکااہتمام کیاگیاجس میں ہونور بل ججز ایڈوکیٹ (
Honorable Judges advocates)سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کےذمہ
داران نے2نومبر2021ءبروزمنگل تحصیل کوٹری میں واقع ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع جامشورو
میں بار کے سابق صدر سمیت کئی وکلاسےملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش
کرتےہوئے تھانہ بولا خان بار ایسوسی ایشن میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم
نکات پرمشاورت کی۔واضح رہے اس موقع پر تقریباً 25 وکلا اور 5 اسٹاف سے ملاقات کا سلسلہ
رہا۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری
ایڈوکیٹ شعبہ
رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ کراچی ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سابق جوڈیشل مجسٹریٹ پیر عطاء الرحمٰن کے والدکی
برسی کےموقع پرایصالِ ثواب کاسلسلہ

پچھلے دنوں ملیر کورٹ کے بالمقابل جسٹس آف پیس کے چیمبر میں
سابق جوڈیشل مجسٹریٹ پیر عطاء الرحمٰن کے والدِ ماجد
اور بادامی مسجد میٹھادر کراچی کے سابق خطیب و امام حافظ پیر مجیب الرحمٰن کی برسی
کے موقع پر ایصالِ ثواب کےلئےدینی حلقے کا اہتمام ہواجس میں اوتھ کمشنر،
ملیر بار کے سابق عہدیداران سمیت دیگر وکلا اور اسٹاف نے شرکت کی۔
تحصیل بارایسوسی ایشن منچن آباد ضلع بہاولنگر میں
اجتماعِ میلادکاانعقاد

تحصیل بارایسوسی ایشن منچن آباد ضلع بہاولنگر میں
شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوت اسلامی کے زیرِ انتظام28اکتوبر2021ءبروزجمعرات
اجتماعِ میلادمنعقدکی گئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک،ایڈیشنل سیشن جج
غلام نبی ڈہر، سول جج محمد ضیغم، سول جج محمد مختار اکبراور ASP
منچن آباد عبدالحنان نےشرکت کی،
مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان
کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی جس پر وکلا نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاء دعوتِ اسلامی
کےزیرِ اہتمام تحصیل بار ایسوسی ایشن چشتیاں میں محفلِ
میلادکاانعقادکیاگیاجس میں ظفر اقبال تارڑ (ایڈیشنل سیشن
جج)، میاں محمد حسن سندھو (سول جج)، حافظ محمد فاروق
(سول جج)،
حافظ محمد عبید (سول جج)، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل،صدر،نائب صدراورجنرل سیکرٹری
سمیت دیگر عہدے داران نےشرکت کی۔
محفلِ میلادکاآغاز نگرانِ زون محمد ناصر عطاری نےتلاوتِ
قراٰنِ پاک و نعتِ مقبولﷺسےکیاجبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےدعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی۔
.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاءکےذمہ داراسلامی
بھائیوں نےکبیروالابارکاوزٹ کیاجہاں انہوں نے مقصود قریشی (Adsj)، مقصود حسین (Adsj)،طارق جاوید(Adsj)،شیربازخان(CJ)،شہزادمشتاق(CJ)،ایازمحمود(CJ)،پریذڈنٹ بار،نوازجاویدبھٹی، جنرل سیکرٹری باراورفخررشیدسےملاقات کی۔
اس موقع پرنگرانِ زون راشدعطاری نےسنتوں
بھرابیان کرتےہوئے وہاں موجوداسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کےبارے میں بتایا۔
واضح رہےاس دوران کم وبیش250وکلا سمیت دیگرذمہ
داراسلامی بھائی اس سنتوں بھرےبیان میں شریک تھے۔(رپورٹ: عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ دار ایڈوکیٹ محمد صہیب یوسف عطاری نے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ٹھٹھہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج، ایڈوکیٹ
سپریم کورٹ، ڈسٹرکٹ بار ٹھٹھہ کے صدر سمیت تقریباً 20 وکلاء اور 10 اسٹاف سے
ملاقاتیں کیں۔
محمد
صہیب عطاری نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے
شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ محمد صہیب عطاری نے جج اور وکلاء صاحبان کو دنیاوی
کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں کے لئے بھی وقت نکالنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد صہیب عطاری، شعبہ وکلاء کراچی ساؤتھ سینٹرل
زون)
.jpeg)
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاءدعوتِ اسلامی
کےزیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جیکب آباد سندھ میں محفلِ میلادکا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسولﷺنےشرکت کی۔
نگرانِ شعبہ نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئےدعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوبیان کیاجس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےدعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ: عبد
الواحد عطاری شعبہ
رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن کے تحت 23
اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ سٹی کورٹ کے جوڈیشل ڈسٹرکٹ
ایسٹ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ایسٹ
، 5 ججز، سیشن کورٹ ایسٹ و سیشن کورٹ ویسٹ کے سپرنٹینڈنٹ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے
عہدیداران سمیت وکلااور اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی
تربیت ورہنمائی کی ۔ بعدازاں اجتماعِ میلادمیں شریک وکلانے مدنی چینل کو اپنے
تاثرات بھی ریکارڈ کروائے۔ (رپورٹ:
عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےوکلاءکے تحت
پچھلے دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آبادمیں محفلِ
میلادکااہتمام کیاگیاجس میں کم وبیش100ججز اور1ہزاروکلانےشرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی اظہر
عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی
اعتبارسےتربیت کی۔
بعدازاں وکلانے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی،اس
کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےوکلاکو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ: عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےوکلاءکےتحت21اکتوبر2021ءبروزجمعرات
ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں اجتماعِ میلاد کااہتمام کیاگیاجس میں صدر
ایڈوکیٹ علی اکبر ڈہر، جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل ابڑو، ایڈوکیٹ غوث بخش لاشاری، ایڈوکیٹ
محمد شریف لاشاری اور ایڈوکیٹ رفیق احمد ابڑو نیویارک سمیت دیگر وکلاحضرات نے شرکت
کی۔
نگرانِ شعبہ عبدالواحد عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ کیا۔وکلا نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں
کوسراہتے ہوئے اظہارمسرت کیا۔(رپورٹ:
عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت 21 اکتوبر2021ء
بروز جمعرات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر کورٹ میں واقع ڈسٹرکٹ ملیر بار ایسوسی ایشن میں
اجتماعِ میلاد کا اہتمام ہواجس میں ممبر سندھ بار کونسل، ڈسٹرکٹ اٹارنی ملیر، ملیر
بار ایسوسی ایشن کے کئی سابق صدر، موجودہ جنرل سیکریٹری اور ممبرانِ منیجنگ کمیٹی
سمیت وکلاو اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی تربیت
ورہنمائی کی اور دعا بھی کروائی۔ بعدازاں وکلانے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے
ہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔
(رپورٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائےوکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)