20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کا نعرہ ’’پودہ لگانا ہے درخت بنانا ہے‘‘ پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ
بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر وکلا
کی شرکت رہی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ و
نگرانِ سرکاری ڈویژن لاہور حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پودہ
لگا کر اس مہم کا آغاز کیا اور کثیر تعداد میں پودے لگائے۔اس دوران رکنِ شوریٰ نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا
کروائی۔
بعدازاں وہاں موجود وکلا
سمیت عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی اس کاوش کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ
ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)