دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ دار ایڈوکیٹ محمد صہیب یوسف عطاری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ٹھٹھہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، ڈسٹرکٹ بار ٹھٹھہ کے صدر سمیت تقریباً 20 وکلاء اور 10 اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

محمد صہیب عطاری نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ محمد صہیب عطاری نے جج اور وکلاء صاحبان کو دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں کے لئے بھی وقت نکالنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد صہیب عطاری، شعبہ وکلاء کراچی ساؤتھ سینٹرل زون)