شعبہ رابطہ برائے وکلادعوتِ اسلامی کےتحت 16 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ سٹی کورٹ کے جوڈیشل ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اجتماعِ میلاد کا سلسلہ ہواجس میں ججز، سیشن کورٹ ایسٹ، سیشن کورٹ ویسٹ، سیشن کورٹ ساؤتھ کے سپرنٹنڈنٹ اورکراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت وکلاو اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اس موقع پرسنتوں بھرا بیان کیا،اس دوران مدنی چینل کے نعت خواں اسلامی بھائی نے بارگاہ رسالت ﷺمیں سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی،اسلامی بھائیوں نے صلوٰۃوسلام کے بعدرکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وکلااور اسٹاف نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے وکلا ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کےتحت 14اکتوبر2021ءبروزجمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سٹی کورٹ کےمختلف وکلا سے ملاقات کی جن میں دوایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز، دو سینئر سول ججز ، پانچ جوڈیشل مجسٹریٹس اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس کے تمام پراسیکیوٹرزشامل تھے۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں16اکتوبر2021ءبروزہفتہ سٹی کورٹ میں منعقد ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس کے علاوہ کراچی بار ایسوسی ایشن میں صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری سمیت کئی ممبران سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ اس اجتماع ِمیلاد میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ مقامی اسلامی بھائیوں سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ملیر کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے چیمبر میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کورٹ کے نگران نے’’ میلاد شریف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دینی حلقے میں ملیر بار کے سابق نائب صدر اور اوتھ کمشنر سمیت کئی وکلاء نے شرکت کی سعادت حاصل کی، آخر میں دعائے خیر پر اس دینی حلقے کا اختتام ہوا۔

دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن کے ریجنل ذمہ دارنے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹریوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیاجس پر ایک پرائیویٹ سیکرٹری نے اپنے آبائی علاقے کیرتھر رینج تھانہ بولا خان کابینہ میں دعوتِ اسلامی کے لئے مسجد کا پلاٹ وقف کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔

بعدازاں وہاں موجود تمام افسران کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کےوزٹ کی دعوت پیش کی گئی۔ (رپورٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے 30ستمبر2021ءبروز جمعرات سٹی کورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر(Prosecutor )،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دیتے ہوئے جامعۃالمدینہ (دعوتِ اسلامی )کےزیرِ اہتمام 3اکتوبر2021ءبروزاتوارمنعقد ہونے والے دستارفضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔

اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران نے سٹی کورٹ کے اراکین کےہمراہ 16 اکتوبر2021ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعِ میلاد کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے  29ستمبر2021ءبروزبدھ ملیر کورٹ میں 2 ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز،12 وکلا اور5 اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نےاُنہیں جامعۃ المدینہ بوائزدعوتِ اسلامی کے تحت 3اکتوبر2021ءکو ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔

بعدازاں ملیر بار میلاد کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ملیر بار میں سالانہ منعقد ہونے والے سنتوں بھرےاجتماع ِمیلاد کے حوالے سےگفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملیر کورٹ کے بالمقابل دینی حلقے کا اہتمام کیاگیاجس میں امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہکی والدہ کے عرس کے موقع پر ایصالِ ثواب، دعا اور بیان کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر سابق جوڈیشل مجسٹریٹ، کورٹ پولیس افسر اور کورٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے وکلاکے اسلامی بھائیوں نے شارع فیصل پر واقع کاشف سینٹر میں سابق ممبر پاکستان بار کونسل محمد عاقل سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، کلفٹن بلاک 9 میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد یاسین آزاد سے ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آنے کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیاجس پر دونوں وکلاحضرات نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔(رپوٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری ،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  شعبہ رابطہ برائے وکلا کے ذمہ داران کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر علی عطاری سلمہ الباری نے شعبے کی کارکردگی، ذمہ داران کی تقرری اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی گفتگو کی نیز اس مشورے میں کراچی ریجن ذمہ دار، کراچی ساؤتھ زون ذمہ دار اور کراچی ایسٹ ذمہ دار نے شرکت کرتے ہوئے رکن ِشوریٰ کے مدنی پھولوں سے استفادہ کیا۔ ( رپوٹ:محمد صہیب یوسف عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 اگست 2021ء کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عامد نواز وڑائچ اور ممبر مینیجنگ کمیٹی عبد الرشید جتوئی کی سربراہی میں وکلاکے 10 رکنی وفد کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔

وکلاکے وفد کو فیضان مدینہ کراچی میں قائم مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ اور اسلامک ریسرچ سینٹرکا دورہ کروایا گیا جبکہ رابطہ آفس میں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تعارف مبنی پریزنٹیشن دکھائی گئی۔آخر میں وکلا حضرات نے دعوت اسلامی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وکلا کے 10 رکنی وفد میں ایڈوکیٹ اسد احسان عطاری، ایڈوکیٹ عرفان میتلو عطاری، ایڈوکیٹ اطہر حسین، ایڈوکیٹ نوید علی میتلو، ایڈوکیٹ وقار احمد، ایڈوکیٹ عاجد علی میتلو، ایڈوکیٹ ظفر احسن، ایڈوکیٹ شکیل احمد اشامل تھے۔ (رپورٹ: محمد صہیب عطاری شعبہ وکلاکراچی ساؤتھ سینٹرل زون)


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 30 جولائی 2021ء کو سندھ ہائی کورٹ  جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹری کی آمد ہوئی۔

ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں پرائیویٹ سیکرٹری کو شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔ (محمدصہیب یوسف عطاری، ایڈوکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء)


نگران زون حاجی سرفراز حسین عطاری مدنی نے مختلف وکلاء کے چیمبرمیں جاکر وکلاء سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فیضان نماز کورس کرنے کی دعوت دی جس پر وکلاء نے خود بھی شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی اور دیگر دوستوں کو بھی لانے کی نیت کی۔ (رپورٹ: حسن رضا عطاری، رکن زون شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ دار اسلامی بھائی کی دعوت پر D.S.P شبیر احمد میمن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کورنگی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

D.S.Pصاحب کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات پیش کیاگیا اور پریزنٹیشن دکھائی گئی۔آخر میں شبیر احمد میمن کو مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری، شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ )