سٹی کورٹ کے جوڈیشل ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اجتماعِ میلاد
کا سلسلہ،رکنِ شوریٰ کی آمد
شعبہ رابطہ برائے وکلادعوتِ اسلامی کےتحت 16
اکتوبر2021ء بروز ہفتہ سٹی کورٹ کے جوڈیشل ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اجتماعِ میلاد کا سلسلہ
ہواجس میں ججز، سیشن کورٹ ایسٹ، سیشن کورٹ ویسٹ، سیشن کورٹ ساؤتھ کے سپرنٹنڈنٹ اورکراچی
بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت وکلاو اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اس موقع پرسنتوں
بھرا بیان کیا،اس دوران مدنی چینل کے نعت خواں اسلامی بھائی نے بارگاہ رسالت ﷺمیں
سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی،اسلامی
بھائیوں نے صلوٰۃوسلام کے بعدرکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وکلااور اسٹاف
نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے وکلا ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)