سٹی کورٹ کےمختلف وکلا سے ملاقات ، سٹی کورٹ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کےتحت
14اکتوبر2021ءبروزجمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سٹی کورٹ کےمختلف وکلا سے
ملاقات کی جن میں دوایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز، دو سینئر سول ججز ، پانچ جوڈیشل مجسٹریٹس
اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس کے تمام پراسیکیوٹرزشامل تھے۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں16اکتوبر2021ءبروزہفتہ
سٹی کورٹ میں منعقد ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر
انہوں نے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔
اس کے علاوہ کراچی بار ایسوسی ایشن میں صدر،
جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری سمیت کئی ممبران سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں
انہیں اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔
واضح
رہے کہ اس اجتماع ِمیلاد میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ مقامی اسلامی بھائیوں
سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء
ملیر کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)