21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے
30ستمبر2021ءبروز جمعرات سٹی کورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر(Prosecutor )،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ
پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی
دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دیتے ہوئے جامعۃالمدینہ (دعوتِ
اسلامی )کےزیرِ اہتمام
3اکتوبر2021ءبروزاتوارمنعقد ہونے والے دستارفضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اظہار
مسرت کیا۔
اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ
داران نے سٹی
کورٹ کے اراکین کےہمراہ 16 اکتوبر2021ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعِ
میلاد کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ:
محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)