شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ملیر کورٹ کے بالمقابل سابق
جوڈیشل مجسٹریٹ کے چیمبر میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے
وکلاء ملیر کورٹ کے نگران نے’’ میلاد شریف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس دینی
حلقے میں ملیر بار کے سابق نائب صدر اور اوتھ کمشنر سمیت کئی وکلاء نے شرکت کی
سعادت حاصل کی، آخر میں دعائے خیر پر اس دینی حلقے کا اختتام ہوا۔
دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن
کے ریجنل ذمہ دارنے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹریوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیاجس پر ایک پرائیویٹ سیکرٹری نے اپنے آبائی
علاقے کیرتھر رینج تھانہ بولا خان کابینہ میں دعوتِ اسلامی کے لئے مسجد کا پلاٹ
وقف کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
بعدازاں وہاں موجود تمام افسران کو عالمی مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کےوزٹ کی دعوت پیش کی گئی۔ (رپورٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی
ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)