18 جون 2021  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے وفد نے فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران رکن شوریٰ اطہر علی عطاری نے وکلاء کو مختلف مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات، جامعۃ المدينۃ، مدرسۃ المدينۃ، دار المدينۃ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم اور دار المدينۃ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے متعدد پراجیکٹس پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

نیز مجلس اصلاح برائے قیدیان کے متعلق بھی وفد کو آگاہ کیا۔ آخر میں وکلاء نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی ریکارڈ کروائے۔ وکلاء کے وفد میں شریک وکلاء کے نام یہ ہیں (1) ریاض احمد بھٹی جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر(2) اظہر علی سمور نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر(3) ڈاکٹر ظفر اقبال ممبر مینیجنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر(4) عمران ملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ(5) بدرالدین ویسترو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ)