پرائز بانڈ مارکیٹ نزد نیو
میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کراچی میں درس کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس
وکلا کے تحت 11مارچ2020ء بروز بدھ پرائز بانڈ مارکیٹ نزد نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ
کراچی میں درس کا اہتمام کیا گیا جس میں لاء اسٹوڈنٹس اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلسِ
وکلاء کراچی ساؤتھ سینٹرل زون محمد صہیب عطاری نے احترامِ مسلم کے موضوع پر بیان
کیا اور اسٹوڈنٹس کو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سینٹرل
زون)
بار ایسوسی ایشن ملکوال کابینہ منڈی بہاؤالدین
میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام
20فروری2020ء بروز جمعرات بار ایسوسی ایشن
ملکوال کابینہ منڈی بہاؤالدین میں سنتوں
بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع میں ججز اور وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن
شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے اسوہ حسنہ اور
تقویٰ کے موضوع پر سنتوں بھرا پر بیان
کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو جھوٹ سے بچنے اور عدل و انصاف کے ساتھ معاملات کرنے کا
ذہن دیا۔اختتام پردعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور مدنی چینل دیکھنے
کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: طارق جاوید
عطاری ، مدنی چینل عام کریں مجلس سیالکوٹ زون )
ملیر کابینہ کراچی میں دلشاد احمد(ایڈووکیٹ) کے دفتر میں مدنی حلقے کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 21فروری2020ء
بروز جمعۃالمبارک ملیر کابینہ کراچی میں دلشاد
احمد(ایڈووکیٹ) کے دفتر میں مدنی حلقے کی ترکیب بنی۔ مدنی حلقے
میں وکلا اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس نے درس دیتے ہوئے
ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:عبدالواحد عطاری، مجلس وکلا)
دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت گزشتہ دنوں
کراچی مجلس وکلا کے ذمہ دار حاجی راحیل
عطاری نے رکنِ کابینہ اور کورٹ ذمہ دار کے ہمراہ سٹی کورٹ میں محمد شاہد (ایڈووکیٹ) کے
آفس میں ہفتہ وار مدنی حلقہ لگایا گیا۔ اس موقع پر وکلا نے شرکت کی نیز ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں 24فروری 2020ء سے شروع ہونے والے” کورس
فیضانِ نماز“ کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت گزشتہ دنوں
ملیر کورٹ اور اطراف میں تین مقامات(ڈسٹرکٹ
اٹارنی آفس، آفس سابق نائب صدر ملیر بار، آفس ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی
ملیر) پر مدنی حلقوں کی ترکیب بنی۔مدنی حلقوں میں 35وکلا اور کورٹ
اسٹاف نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ نیز ریجن ذمہ
دار حاجی راحیل عطاری نے مدنی مشورہ بھی فرمایا۔
ملکوال سیالکوٹ
کابینہ منڈی بہاؤ الدین میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام
دعوتِ اسلامی
کی مجلس وکلا کے تحت 13فروری2020ء بروز جمعرات
ملکوال سیالکوٹ کابینہ منڈی بہاؤ الدین میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ذوالفقار علی(ایڈیشنل سیشن
جج) ، شیخ نوید بابر(ایڈیشنل سیشن جج) ،
ندیم
انجم(سول جج)، اظہر جاوید (سول جج)، ظفر اقبال گوندل(صدر بار ایسوسی ایشن) ، نقیب ریاض گھمن(سیکرٹری بار ایسوسی ایشن) سمیت بڑی تعداد میں وکلانے
شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوری حاجی محمد اظہر
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے خوف خدا ا ورعشقِ مصطفٰے کا درس دیا نیز معاشرے میں
رائج مختلف برائیوں (رشوت ، جھوٹ، حرام خوری، شراب نوشی وغیرہ) کی نحوست اور خرافات
پر گفتگو کی اور اصحابِ منصب کو ان برائیوں کے سد باب کے لئے اقدامات کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمد شہباز
عطاری مدنی، مجلس وکلا و ججز)
دعوتِ اسلامی
کی مجلس وکلا کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان میں وکلا اجتماع کا
اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں وکلا نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع میں خصوصی بیان رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری نے فرمایا۔(رپورٹ:عبدالواحد،
مجلس وکلا)
دعوتِ اسلامی
کی مجلس وکلا کے زیر اہتمام اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! 22 فروری2020ء
بروز ہفتہ دن 12 بجے بار ایسوسی ایشن ایبٹ
آباد میں وکلا اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس
میں وکلا و ججز شرکت کریں گے۔ اس اجتماعِ
پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔ تمام اسلامی بھائی سے اس اجتماع پاک میں شرکت کی درخواست ہے۔
13 فروری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان میں وکلا اجتماع کا انعقاد کیا
جائیگا
دعوت اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 13 فروری 2020ء
کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل
خان میں وکلا اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے وکلا سے اس اجتماع پاک
میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 13جنوری2020ء
بروز پیرمنڈی بہاؤالدین زون پاہڑیانوالی
میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں رکنِ کابینہ نے سنتوں بھرا بیا ن
فرمایا جبکہ ذمہ دارمجلس لنگرِ رضویہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ہیگر والا محمد فیاض
عطاری کے والد مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں رکنِ
کابینہ نے سنتوں بھرا بیا ن فرمایا۔ (رپورٹ:عبدالواحد عطاری، مجلس وکلا)
عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
مجلس وکلا کے
اراکینِ کابینہ کی شرکت کی
تفصیل:
اوتھ
کمشنر کے چیمبر میں مدنی درس کا سلسلہ
وکلا
اور کورٹ اسٹاف کی شرکت
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت 2جنوری2020ء کوملیر کورٹ کراچی کے قریب اوتھ کمشنر کے
چیمبر میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں وکلا اور کورٹ اسٹاف نے شرکت کی۔ نگرانِ
مجلس وکلا نے کتاب ”فیضانِ نماز“ سے درس
دیا اور شرکا کوہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔نگرانِ مجلس نے بار
ایسوسی ایشن میں ملیر کورٹ کے سابق نائب
صدر سے ملاقات کی اور مدنی درس شروع کروانےکے
حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد صہیب عطاری،مجلسِ وکلا)