دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت 22 جون 2020ء بروز  پیر ڈرگ کالونی کابینہ ایسٹ ملیر کورنگی زون باغ ابراھیم کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن ذمہ دار بمع کراچی ساؤتھ سینٹرل زون ذمہ دار، ایسٹ ملیر کورنگی زون ذمہ دار، بن قاسم زون ذمہ دار اور مجلسِ وکلاء ملیر کورٹ کے ذیلی نگران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالواحد عطاری نگران مجلسِ وکلاء پاکستان نے مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول بنا کر جمع کروانے، لاک ڈاؤن کے دوران اپنے ماتحتوں سے مربوط رہنے،رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری سلمہ الباری کے مدنی مشورے میں وکلاءکی شرکت کروانے ، ججز اور وکلاء کو ہفتہ وار اجتماع میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کروانے اور اس کی کارکردگی بنا کر پیش کرنے اوردعوتِ اسلامی کے قانونی معاملات کے حوالے سے وکلاء سے رابطے، ملاقاتیں اور انفرادی کوشش کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے ۔ (رپورٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سینٹرل زون)