25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس وکلا تحت 5دسمبر 2019ء کوریجن اور
زون ذمّہ دار نے سٹی کورٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز
سے ملاقاتیں کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے
ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے سینئرسول جج، ڈسٹرکٹ
پبلک پراسیکیوٹر اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سمیت دیگر وکلا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں
دعوت اسلامی کے تحت گیارہویں شریف کو ہونے
والے اجتماع غوثیہ میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔(رپورٹ: محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلاء)