دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت پچھلے دنوں حیدر آباد زون ڈسٹرکٹ بار جامشورو میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس وکلا نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عبد الواحد عطاری، مجلس وکلا)