دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 2نومبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے کے متعلق نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 29اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے لسبیلہ کابینہ میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لسبیلہ کے اطراف میں موجود کئی وکلا کے چیمبرز میں وکلا اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں  ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا نیز بالخصوص2نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں والے مدنی مذاکر میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔ جن وکلا سے ملاقات کی گئی ان میں سے چند کے نام یہ ہیں۔٭محمد عثمان لاسی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ(سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لسبیلہ) ٭ فیصل کریم رونجھو( ایڈوکیٹ) ٭ امان اللہ (ایڈوکیٹ) ٭شکیل احمد رونجھو( ایڈوکیٹ) ٭ میر مجیب الرحمان (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) ٭محمد اقبال جاموٹ (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) ٭ امیر بخش مینگل (سابق نائب صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن) ٭ میر حمل خان مری (ایڈوکیٹ) ٭ نصیر احمد چاکرانی (ایڈوکیٹ) ٭حکمت اللہ خلجی (ایڈوکیٹ) ٭ نجیب اللہ( ایڈوکیٹ) ٭صغیر احمد بلوچ (ایڈوکیٹ) ٭عبدالرحمٰن بلوچ (ایڈوکیٹ) ٭ وسیم (ایڈوکیٹ) ٭ ڈاکٹر غلام نبی ( آر ایم او سول ہسپتال لسبیلہ)(رپورٹ،عبدالواحد عطاری،مجلس وکلا)


مجلسِ وکلا کے تحت 26 اکتوبر 2019ء کو آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب عبدالغفور کاکڑ کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لسبیلہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مختلف عہدیداران اور اسٹاف نے شرکت کی۔ رکنِ کابینہ نے ”دعائے مغفرت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ مختلف عہدیداران کے نام یہ ہیں: احمد اللہ خلجی(صدر)، علی محمد(سینئر نائب صدر)، غلام الدین(نائب صدر)، غلام مصطفیٰ (جنرل سیکرٹری)، امام بخش(فنانس سیکرٹری)، محمد حسن(پریس سیکرٹری)، عبد الشکور(سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ)۔(محمد صہیب عطاری،مجلسِ وکلا)


دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے زون ذمہ دار  کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ کا مدنی دورہ کیا اورجسٹس صاحبان، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ، ڈائریکٹر جنرل فنانس اور پی ایس ٹو جسٹس سمیت کئی وکلا اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ نگرانِ زون نے وکلا اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سینٹرل زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 23اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے زون ذمہ دار  اورنگرانِ کورنگی کابینہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ممبر سندھ بار کونسل، ڈسٹرکٹ اٹارنی ملیر سمیت سینئر وکلا اور اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سینٹرل زون)


 دعوتِ اسلامی کی مجلسِ وکلا کے تحت21اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے نگرانِ زون کے ہمراہ کراچی ساؤتھ سینٹرل زون میں قائم سٹی کورٹ کا مدنی دورہ کیا اور ایڈووکیٹ اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور 25صفرالمظفر1441ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ کے تحت دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ،محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سینٹرل زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے ذمہ داران نے پچھلے دنو ں نگرانِ زون کے ہمراہ کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اوردعوتِ اسلامی کے تحت 27 اکتوبر2019ء کو ہونے والے اجتماع ذکرو نعت کی دعوت پیش کی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں:اکبر بیگ (ایڈوکیٹ چیئرمین یونین کونسل انڈس مہران)، حنیف گھانچی(انجمن تاجران لیاقت مارکیٹ کے صدر)۔ (رپورٹ، محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلا کراچی ساؤتھ سینٹرل زون) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 19اکتوبر2019ء کو  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زونل ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 25 صفرالمظفر1441ھ کو جامعۃ المدينہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی ہونے والے اجتماعِ دستار فضیلت میں وکلا، ججز اور کورٹ اسٹاف کی شرکت کروانے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے نگرانِ مجلس  وکلا کے ہمراہ کشمور کابینہ کے شہر كندھ كوٹ میں واقع ڈسٹرکٹ اسٹاف میں حاضری دی اور وکلا اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ نگرانِ مجلس ِ وکلا نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،عبد الواحد عطاری،مجلس وکلا)


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 15اکتوبر 2019ء کو مجلس وکلاء کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران،زون اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران سمیت ڈسٹرکٹ جج لسبیلہ کے ریڈر، کورٹ بیلف کراچی ویسٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت کئی وکلاء نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور ضا عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اور وکلاء اور ججز کے درمیان مدنی کام کرنے کے حوالے سے اہداف طے کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے وکلاء اجتماع کے حوالے سے کلام بھی کیا۔

یادرہے !وکلاء اجتماع کی تاریخ کا اعلان نگران پاکستان انتظامیہ کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی اجازت ملنے کے بعد کیا جائے گا۔(رپورٹ:محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلاء)


12 اکتوبر 2019ء کو  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلسِ وکلا کے تحت ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زونل ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ابوالبنتین حافظ محمد حسان عطاری مدنی نے وکلا اور ججز میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے متعلق ذمہ داران سے اہم امور پر بات چیت کی اور شرکا کو نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد صہیب عطاری،مجلسِ وکلا کراچی ساؤتھ سینٹرل زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس وُکلا کے تحت  پچھلے دنوں کراچی ساؤتھ سینٹرل زون شاہراہِ فیصل پر واقع ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے آفس کا زونل ذمہ دار مجلسِ وکلانے وزٹ کیا اور وکلاسے ملاقاتیں کیں۔ زونل ذمہ دار نے وکلا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور وکلا اجتماع کے انعقاد کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ، محمد صہیب عطاری،مجلسِ وکلا کراچی ساؤتھ سنٹرل زون)