25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس وکلا کے تحت 7نومبر 2019ء کو ریجن ذمّہ دار نے زون ذمّہ دار کے ہمراہ کراچی میں جوڈیشنل اکیڈمی باتھ آئی لینڈ کلفٹن
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ججزاور شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت
اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ
تحفے میں پیش کیا۔ مختلف شخصیات کے نام یہ ہیں :محمد شاہد شفیق (ڈسٹرکٹ
جج اینڈ فیکلٹی انچارج)، شاہد پرویز میمن (ڈسٹرکٹ جج اینڈ فیکلٹی ممبر)، شکیل
مولانی (سول جج)، رسول بخش سولنگی (
سول جج)۔ (رپورٹ: محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء)