25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 6نومبر 2019ء کو ریجن ذمّہ دار نے زون ذمّہ دار کے
ہمراہ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ججز، وکلااور کورٹ
کے اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی آنے کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔علاوہ ازیں نگران
مجلس وکلا سٹی کورٹ سے مجلس میں مدنی
کاموں کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی۔(رپورٹ:
محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء)