دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت پچھلے دنوں ذمہ
داران نے نگرانِ مجلس وکلا کے ہمراہ کشمور
کابینہ کے شہر كندھ
كوٹ میں واقع ڈسٹرکٹ اسٹاف میں حاضری دی اور وکلا اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
نگرانِ مجلس ِ وکلا نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،عبد الواحد عطاری،مجلس وکلا)
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
15اکتوبر 2019ء کو مجلس وکلاء کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران،زون اور کابینہ سطح
کے ذمّہ داران سمیت ڈسٹرکٹ جج لسبیلہ کے ریڈر، کورٹ بیلف کراچی ویسٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت کئی وکلاء نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور ضا
عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور اور وکلاء اور ججز کے درمیان مدنی
کام کرنے کے حوالے سے اہداف طے کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے
والے وکلاء اجتماع کے حوالے سے کلام بھی کیا۔
یادرہے !وکلاء اجتماع کی
تاریخ کا اعلان نگران پاکستان انتظامیہ کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی اجازت ملنے کے بعد کیا جائے گا۔(رپورٹ:محمد صہیب عطاری،
مجلسِ وکلاء)
12 اکتوبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلسِ
وکلا کے تحت ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زونل ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ابوالبنتین حافظ محمد حسان
عطاری مدنی نے وکلا اور ججز میں مدنی
کاموں کو بڑھانے کے متعلق ذمہ داران سے اہم امور پر بات چیت کی اور شرکا کو نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد صہیب عطاری،مجلسِ
وکلا کراچی ساؤتھ سینٹرل زون)
دعوتِ اسلامی کی مجلس وُکلا کے
تحت پچھلے دنوں کراچی ساؤتھ سینٹرل زون شاہراہِ
فیصل پر واقع ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے آفس کا زونل ذمہ دار مجلسِ وکلانے وزٹ کیا اور وکلاسے ملاقاتیں کیں۔ زونل ذمہ دار نے وکلا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور
وکلا اجتماع کے انعقاد کے متعلق اہم امور
پر مشاورت کی۔(رپورٹ، محمد صہیب عطاری،مجلسِ
وکلا کراچی ساؤتھ سنٹرل زون)
دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 5 اکتوبر
2019ء کو ذمّہ داران نےنگرانِ زون مجلسِ وکلاء ساؤتھ سنٹرل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر اور اطراف میں جسٹس
آف پیس، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر اور سابق جنرل سیکریٹری سمیت تقریباً
25 وکلاء سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ بار کے سابق نائب صدر
سے وکلاء اجتماع کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔(رپورٹ،محمد صہیب عطاری ،مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل
زون)
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ وکلاء کے
ذمّہ داران نے28 ستمبر 2019ء کو جوڈیشل آفیسرز
ریذیڈینشل کمپلیکس کراچی میں ماڈل کورٹ کے ججز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
مختلف موضوعات پر مشاورت کی۔ علاوہ ازیں ذمّہ
داران نے ججز کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی پیش کیا۔(رپورٹ،محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ
سنٹرل زون)
21ستمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کےتحت ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کراچی ڈیویلپمنٹ
اتھارٹی کی مدنی مذاکرے میں آمد ہوئی ۔مجلس کے ذمّہ داران نے مہمان کو خوش آمدید ۔(رپورٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری، مجلس وکلاء
کراچی)
دعوت اسلامی کی مجلس وکلاکے تحت 21ستمبر2019ءکو زونل
ذمّہ دار نے سٹی کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ بار
ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر اور جنرل سیکریٹری سمیت کئی وکلاسے ملاقاتیں کی اوردعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےانہیں نیکی کی دعوت دی ۔(رپورٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری، مجلس وکلاء کراچی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کےتحت 12 ستمبر2019ء
کو اسلام آباد بار میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً400
وکلا و ججز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضاعطاری نے اپنے خیبرپختونخوا ہ کے دورے کے دوران سوات کی تحصیل بحرین بار روم
پہنچے جہاں بار کے صدر، نائب صدر، سیکریٹری اور دیگر نے آپ کا استقبال کیا۔بحرین
بار روم میں سنّتوں بھرااجتماع منعقدہوا جس میں بار کے صدر، سیکریٹری، جنرل
سیکریٹری، سینئر وکلاء، بار کے دیگر عہدیداران
اور دعوت ِاسلامی کے مقامی ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور
رضاعطاری نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا میں دعوت اسلامی کے
مدنی کاموں اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دنیا بھر میں
دینی خدمات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عدالتوں میں فیصلے وقت پر کئے جانےکے حوالے سے
ترغیب دلائی ۔ رکن شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے
شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت
7 ستمبر2019ء کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال میں وکلا اور ججز کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں تقریباً300 وکلا
اور 50 سے زائد ججز سمیت دیگر شخصیات نے
شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی حول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کی دعوت دی۔
ہائی کورٹ کےوکیلوں کے درمیان مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت ہائی کورٹ کےوکیلوں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وکلا اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے قربانی اور اس کے گوشت کے تقسیم میں درست طریقۂ کار کے متعلق نکات پیش کئے۔