دعوتِ اسلامی اسلامی کی مجلس وکلا  کے تحت 4نومبر2019ء کو لاہور ہائی کورٹ میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلااور ججز نے شرکت کی۔ رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،عبدالواحد عطاری،مجلس وکلا)