دعوت اسلامی کے تحت سابق جوڈیشل مجسٹریٹ عطاء الرحمٰن کے والد ماجدحافظ مجیب الرحمٰن رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (سابق امام و خطیب بادامی مسجد میٹھادر کراچی) کے سالانہ عرس کے موقع پران کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلااور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ ریجنل ذمّہ دار مجلسِ رابطہ برائے اسپورٹس نے”حسن جمال مصطفیٰ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ:محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلا)