20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کی میٹنگ ہوئی جس میں سندھ اور
بلوچستان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران
کی تربیت کی اور انہیں احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)