دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 14 مارچ 2022ء کو سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے چیمبر میں ماہانہ وکلاء اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں وکلاء اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے ’’ شب براءت کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اختتام پر حاضرین محفل اور تمام امت مسلمہ کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی۔