20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 مارچ 2022ء بروز
بدھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر وکلا سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی
شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت 15 کو رجب المرجب ہونے والے شبِ براءت اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)