20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی
کے تحت پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم قائد اعظم ہال ڈسٹرکٹ
بار ایسوسی ایشن میں شبِ براءت کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس
میں وکلا کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔
دورانِ سیمینار رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے وکلا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے
نوازا اور انہیں اپنے گناہوں سے توبہ کر کے
اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)