18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں وکلا کے لئے ایک میٹ اپ کا
انعقاد ہوا جس میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق ممبران مینیجنگ کمیٹی،
کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، سابق ممبران مینیجنگ
کمیٹی سمیت تقریباً 40 وکلاکی شرکت رہی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے وکلا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اور 25، 26 اور 27 جون2022ء کو ہونے والے وکلا اجتماع کے حوالے
سے اُن کی ذہن سازی کی۔
واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں کراچی سٹی اور
صوبۂ سندھ سے ججز، وکلا اور کورٹ اسٹاف کی بھر پور شرکت رہے گی۔(رپورٹ:حمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ کوآرڈینیٹر شعبہ رابطہ
برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)