18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام وکلا حضرات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر
وکلا سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
اور 8 اگست 2019ء کو ہونے والے سانحہ میں جو وکلا شہید ہوئے تھے اُن کے لئے ایصالِ
ثواب کا اہتمام کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود وکلا سے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی اور وکلا سے ملاقات کا بھی
سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر
عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)