پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نےذمہ داران نے کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ سمیت دیگر مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔جن میں چند موضوعات یہ ہیں:

1:نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کا تعارف کروایا اور شعبے کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی۔

2:شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران وکلاء اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔

3:شعبہ رابطہ برائے وکلاء میں وکلاء اسلامی بھائیوں کو مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں نیز انہیں تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جاتا ہے۔

4:اس مدنی مشورے میں وکلاء اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلوں میں سفر کروانے کے حوالے سےا ہداف طےہوئے۔

5:نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ محرم الحرام میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت کثیر وکلاء مدنی قافلے میں سفر کریں گے۔

6:لاء کالجز میں بھی نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوتا ہے، پورے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر کے لاہور اور کراچی میں وکلاء کو اکھٹا کیا جائے گا جس میں ان کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ کیا جائے گا۔

7:ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں بھی اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو لایا جائے گا۔

8: 18 اگست 2022ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں اسلام آباد تشریف لارہے ہیں جہاں وہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ، اس اجتماعِ پاک میں وکلاء اور اس شعبے سے وبستہ افراد کو شرکت کروائی جائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)