18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 17 اپریل 2022ء بروز اتوار ججز کے لئے افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا
جس میں کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ، ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں تعینات تقریباً 12
ججز سمیت سندھ ہائی کورٹ کے 3 جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اس موقع پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رکنِ مرکزی مجلسِ
شوریٰ و نگرانِ کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات ہوئی، رکنِ شوریٰ نے
شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی
ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)