29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے چیمبر
میں ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع
Wed, 18 May , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ماڈل کالونی ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر کے بالمقابل
سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے چیمبر میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ
رابطہ برائے وکلاء کراچی (سندھ) سطح کے ذمہ دار نے سنتوں
بھرا بیان کیااور شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا، بعد ازاں ذمہ دار نے دعا بھی
کروائی۔اس موقع پر اوتھ کمشنر سمیت کثیر وکلا موجود تھے۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)