15 جمادی الاولٰی, 1445 ہجری
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں میلاداجتماع،
کثیر وکلا حضرات کی شرکت
Tue, 3 Oct , 2023
58 days ago
شعبہ ربطہ برائے
وکلاء دعوتِ اسلامی کےتحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں میلاداجتماع
منعقد ہوا جس میں صدر ایڈووکیٹ رفیق احمد ابڑو، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ امان اللہ، ایڈووکیٹ نثار احمد ابڑو، ایڈووکیٹ علی اکبر
ڈہر، ایڈووکیٹ ظفر سومرو، ایڈوکیٹ غوث بخش لاشاری اور دیگر وکلا کی شرکت ہوئی۔
نگران
شعبہ ربطہ برائے وکلا نے سنتوں بھرا بیان کیا
جس میں انہوں نے وکلا کو 12 ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے اور انہیں
پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے
مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔