8 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلا کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں  نےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 11، 12 اور 13 اگست کو ہونے وکلا اجتماع کی دعوت دینے کے سلسلے میں ملیر کورٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلا سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ برائے اوقاف کے کراچی سٹی ذمہ دار محمد یحییٰ عطاری نے مختلف آفسز میں ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ملیر بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر، جوائنٹ سیکریٹری اور خزانچی سمیت دیگر عہدیداران کو وکلا اجتماع کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)