18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور خاص سندھ میں
محفلِ میلاد منعقد کی گئی۔
محفل کاآغاز تلاوتِ
قراٰنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کو میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بیان کئے۔
دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وکلا کو دین کے کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے وکلاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)