دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص اور ٹیکس بار کے نومنتخب  عہدیداروں اور وکلا نے فیضان مدینہ العطار ٹاؤن کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر میرپور خاص ڈویژن نگران حافظ محمد زین عطاری مجلس وکلا کے ذمہ دار محمد نعیم عطاری اور مدنی چینل عام کریں سندھ کے ذمہ دار احمد رضاعطاری نے وکلا کے وفد (ٹیکس بار کے سرپرست احمدسعیدقائم خانی، ڈسٹرکٹ بار کے صدر مسعود لغاری،ٹیکس بار کے صدر محمدامین بھٹی، دونوں بارز کےنومنتخب جنرل سکریٹریز میر سیف اللہ تالپور اور محمدارسلان قائم خانی،سابق صدور شوکت علی راہموں،میرپرویزتالپور،جوائنٹ سکریٹری زوہیب حسن قائم خانی،خازن یارمحمدمنگریو،حسان قیصر،مجتبی ٰ جان سرہندی،نعمان احمد قائم خانی اور امان اللہ خاصخیلی) کو فیضانِ مدینہ میں خوش آمدید کہا۔

ذمہ داران نے آنے والے مہمانوں کو دعوت اسلامی کے مقامی،ملکی اور عالمی سطح کے شعبہ جات کا تعا رف پیش کیا نیز ان کے تحت ہونے والی گرانقدر دینی،تعلیمی وسماجی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ مدنی چینل،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والی ایپلی کیشنز،فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن اور دیگر شعبہ جات میں جاری دینی کاموں سے آگاہ کیا۔

وکلا حضرات نے دعوت اسلامی کی بےپناہ خدمات اور نظم وضبط کو سراہا جبکہ حافظ محمد زین عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور دعوت اسلامی کے دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے نیک کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں حافظ محمد زین عطاری نے مکتبۃالمدینہ کے مطبوعہ ترجمہ والے پاکیزہ قرآن مع کنزالعرفان سندھی و اردو میں پیش کئے نیز اختتامی دعا کروائی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)