مورخہ 13 مئی بروز پیر  کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کی یو سی 2 ملیر ماڈل ٹاؤن میں واقع ڈسٹرکٹ ملیر کورٹ میں مکتبۃالمدینہ کے بک فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء پاکستان حاجی عبدالواحد عطاری اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر عبدالرزاق میمن نے بک فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

ملیر بار کے صدر ناصر رضا رند، جنرل سیکریٹری شیر خان راہوجو سمیت دیگر عہدیداران نیز شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی ذمہ دار، ڈسٹرکٹ کورنگی، ڈسٹرکٹ ملیر 1 اور ڈسٹرکٹ ملیر 2 کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وکلاکی بڑی تعداد نے بک فیسٹیول کا وزٹ کیا۔ ذمہ داران نے بک فیسٹیول کا وزٹ کرنے والے وکلا کو بک فیسٹیول میں موجود کتب اور فیضانِ قرآن ڈیجیٹل پین کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر رابطہ برائے وکلاڈسٹرکٹ کورنگی کے رکن پیر شفیق الرحمن ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ جج ملیر عبدالرزاق میمن کو فیضانِ قرآن ڈیجیٹل پین کا تحفہ پیش کیا۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی)