18 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
حیدرآباد میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی وکلا
سے ملاقات اور دینی خدمات کا تعارف
Sat, 14 Jun , 2025
15 hours ago
حیدآباد سندھ میں شعبہ رابطہ برائے وکلا کے وفد نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں معروف
قانونی شخصیتوں سے ملاقاتیں کیں جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع
پر ذمہ داران نے عشرت علی لوہار (صدر ہائی کورٹ بار، حیدرآباد) اور ایڈوکیٹ عاشق علی ڈی سولنگی (وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان) سے مختلف اوقات میں ملاقات کرتے ہوئے چند اہم امور پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات
کے ذریعے جاری دینی و فلاحی خدمات کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا اور انہیں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دی گئی۔