دعوتِ اسلامی کے تحت 21، 22 اور 23 جون 2024ء کو سندھ بھر کے وکلا حضرات کے لئے ہونے والے جا رہا ہے ”3
دن کا عظیم الشان اجتماع“ جو کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد
کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع کے تینوں دن تلاوت و
نعت کے بعد مختلف سیشنز ہوں گے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور مرکزی مجلسِ شورٰی
کے اراکین سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔
اس موقع پر وکلا حضرات کے لئے خصوصی طور پر مدنی مذاکرے کا
انعقاد ہو گا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ حاضرین کو
اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔
اجتماع
کے آخری دن 23 جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری وکلا حضرات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام
کی تعلیمات کے بارے میں انہیں آگاہ کریں
گےاور اختتامی دعا کروائیں گے۔
شعبہ وکالت سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اس 3 دن کے عظیم الشان اجتماع میں شرکت کر کے ڈھیروں
ثواب کا خزانہ حاصل کریں ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)