اسلام
ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کو وقت کی قدر و قیمت سکھاتا ہے۔ قرآنِ کریم اور
احادیثِ مبارکہ میں مختلف دنوں کی خاص اہمیت اور فضیلت بیان کی گئی ہے، تاکہ
مسلمان اپنے وقت کو نیکی، عبادت اور اصلاحِ نفس میں صرف کریں۔ اسلام میں دن محض
تاریخیں نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتیں اور آزمائش کے مواقع ہیں۔
اللہ
تعالیٰ نے بعض دنوں کو خصوصی برکت اور فضیلت عطا فرمائی ہے۔ جمعہ کا دن ہفتے کا سب
سے افضل دن ہے، جس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس وقت مانگی گئی دعا قبول ہوتی ہے۔ اس
دن مسلمانوں کو اجتماعیت، ذکرِ الٰہی اور خطبۂ جمعہ کے ذریعے دین کی تعلیم دی جاتی
ہے۔
ہفتے
کے ایّام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان
رسول کو اس ہفتے 25 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ ایّام“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ ایّام“ پڑھ یا سن لے
اُسے برکت والے دنوں کے صدقے اپنے پیاروں میں شامل فرما اور اُس کو ماں باپ سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب
فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami