حضرت سفیان ثَوری رحمۃ اللہ علیہ
خوفِ خدا رکھنے، دنیا سے بےرغبت اور دنیاوی مال کے حساب و کتاب سے ڈرنے والے، بہت
عبادت گزار بزرگ تھے جنہوں نے مختلف مواقع
پر ایسے حکمت بھرے اقوال ارشاد فرمائے جن پر عمل کرنے سے انسان کی دنیا و آخرت
سنور سکتی ہے۔
لوگوں کو حضرت سفیان ثَوری رحمۃ اللہ علیہ کے
اقوال و فرامین سے آگاہ کرنے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ
اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے
عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 16 صفحات پر مشتمل رسالہ ” حضرت سفیان ثَوری
کے 87 ارشادات“ پڑھنے / سننے کی ترغیب
دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ” حضرت سفیان
ثَوری کے 87 ارشادات“ پڑھ یا سُن لے
اُس کے دل سے دنیا کی محبت دور فرما کر اُسے روحانی سُکون نصیب فرما اور اُس کو
ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔ اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
Dawateislami