عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ فیصل آباد اور پاکستان مشاورت آفس کے کاموں کو بہتر انداز سے مکمل کرنے کے لئے ایک شعبہ بنام ترقیاتی مجلس فیضانِ مدینہ فیصل آباد بنائی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں فیصل آباد، پنجاب میں قائم مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ترقیاتی مجلس فیضان مدینہ فیصل آباد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ترقیاتی مجلس فیضان مدینہ فیصل آباد کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)