فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے
نگرانِ اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں 10 اکتوبر 2024ء کو پاکستان مشاورت آفس اور تمام ڈیپارٹمنٹس کے نگران
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ اور
صوبائی ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں
”رمضان عطیات“، ”ٹیلی تھون 2024ء“ اور ”ماہِ مدنی قافلہ“ شامل تھے۔
ٹیلی تھون کے حوالے سے نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ ہر دعوتِ اسلامی والا ایک یونٹ جمع کروائے
اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعاؤں سے حصہ لے نیز ذمہ داران کو ترغیب
دلائی اور شعبہ جات کے اہداف بھی طے کئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنی
گفتگو کے دوران بتایا کہ اس سال ایک ماہ کا رمضان اعتکاف کم و بیش 29 مقامات پر جبکہ آخری عشرے کا
اعتکاف 63 ہزار مقامات پر کرنے کا ہدف ہے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو
مدنی قافلہ کا ذہن دیتے ہوئے 15 نومبر سے 15 دسمبر 2024ء تک ہر دعوتِ اسلامی والے
کو 3 دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ یا وقفِ مدینہ ہونے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں
دعا کروائی گئی جس کے بعد اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی
کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)