دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 10نومبر2024 کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت نے مختلف ذمہ داران کا تربیتی سیشن فرمایا جس میں تحصیل نگران ، ڈسٹرکٹ نگران ، ڈویژن نگران صوبائی مشاورت کے نگران اور شعبہ مدنی قافلہ کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی ۔اس موقع پر فیصل آباد سے بالمشافہ جبکہ دیگر شہروں سے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے ماہِ مدنی قافلہ کیسے منایا جائے؟ ، ذیلی قافلہ ذمہ دارکی جے ڈی کے علاوہ دیگر اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی قافلہ کے لیے دیگر عاشقان رسول کو ترغیب دلانے کے بارے اہم نکات بیان کیے جس پر اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ ، 1 ماہ ، اور 3دن کے لیے راہ خدا میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔ ( کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)