شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ، دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جات کے دیگر اہم ذمہ داران نے بھی
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے اُن سے شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو سراہا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭شعبہ تعلیم کے ماہانہ اہداف کی تکمیل کے لئے
مدنی مشورے کرنا٭مدنی قافلہ اجتماع کرنا٭ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو فعال و متحرک
کرنا٭شعبہ تعلیم کے مدنی قافلوں کی ماہانہ کارکردگی بنانا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیضانِ نماز کورس،
اسلامی بھائیوں کو چند ضروری مسائل سکھائے گئے
گزشتہ روز فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا اسلامی
بھائیوں کو طہارت و نماز کے مسائل، نماز کا عملی طریقہ اور دیگر چند ضروری مسائل
سکھائے گئے۔
معلومات کے مطابق اس کورس میں گوجرانوالہ ڈویژن
کے تاجران اور شعبہ تاجران دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران سمیت قرب و جوار کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مسائلِ نماز کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف موضوعات پر
اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کے ٹیسٹ کا
سلسلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی کے حامل
عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی نیز اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تنظیمی
سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار
حاجی شعیب عطاری اور پاکستان مشاورت سے رکنِ شعبہ محمد بلال عطاری سمیت دیگر ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ
شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا جبکہ ذمہ داران نے انہیں تنظیمی سافٹ ویئرز کی نئی اپڈیٹ سے آگاہ کیا۔
یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے
دنوں پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ داران کا یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے
سے مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کےذمہ داران نے بالمشافہ جبکہ دیگر شہروں کے
ذمہ داران، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ (بوائز گرلز)، آئمہ مساجد، دارالمدینہ اوررابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے نگران اسلامی بھائیوں نے بذریعہ آڈیو لنک شرکت کی۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بل بورڈ، پول
بینر،مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے اطراف میں لگائے جانے والے بینر اور مکتبۃالمدینہ
جو بیج جاری کرے گا اس حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے ذمہ داران کو یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر 3 دن کے مدنی قافلے میں
اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز پاکستان مشاورت آفس کے ذیلی شعبہ فیڈ بیک کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس اور رکنِ مجلس
پاکستان مشاورت آفس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔
سجادہ
ٔنشین خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ
کوٹ
مٹھن شریف سے حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃُ اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ کے سجادہ ٔنشین خواجہ محمد
عامر فرید کوریجہ نے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع
پر وہاں موجود ذمہ داران نے خواجہ محمد
عامر فرید کوریجہ کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کاو زٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات
فراہم کیں ۔
بعد
میں سجادۂ نشین محمد عامر فرید نے اراکینِ
شوریٰ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور حاجی جنید عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ
ملاقات اراکینِ شوریٰ نے انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ
دی اور انہیں تحفہ میں مکتبۃُ المدینہ کا شائع کردہ قرآن پین
پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔( رپورٹ:ساجد
رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاحِ
اعمال اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کی تربیت کے سلسلے میں فیصل آباد
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مذکورہ شعبہ جات کے
نگران، پاکستان بھر سے مختلف سطح کے ذمہ داران، مدرسۃالمدینہ بالغان کے قاری
صاحبان اور پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبوں کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے کھالوں کی بکنگ کرنے،قربانی بروشر تقسیم کرنے اور قربانی رسید بکس
کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
سیکٹر جی الیون اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا بیان
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نمازِ جمعہ سے پہلے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے وہاں موجود تاجران، بزنس کمیونٹی، بلڈرز، پراپرٹی ڈیلرز، ڈاکٹرز انجینئرز اور سرکاری افسران کو نیکی
کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
منسلک رہنے کا ذہن دیا۔
مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا
اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔ حاجی محمد شاہد عطاری
نے ذمہ داران کو دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں دعاؤ ں سے نوازا۔ (رپورٹ : عبد
الخالق عطاری، Content:
محمد حسین عطاری)
فیصل آباد میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور
دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن فیصل آباد مدرسۃالمدینہ کے قاری صاحبان اور ناظمین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری
نے رمضان عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی پھولوں سے
نوازتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ
سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content:
محمد حسین عطاری)
اجتماعی قربانی کے حوالے سے مختلف سطح کے ذمہ داران
کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اجتماعی قربانی کے حوالے سے آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اجتماعی قربانی
کے ہیڈ و رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید
عطاری مدنی، نگران مجلس، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران، نگران مجالس پاکستان اور دیگر
شعبے کےذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے سابقہ و
موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں اجتماعی قربانی کی تیاری، سابقہ سال
کے مسائل اور رواں سال ان کے حل، اجتماعی قربانی کے تمام پوائنٹس، ذمہ داران کی شرعی
رہنمائی، مفتیانِ کرام کے ذریعے تربیت کا شیڈول اور کال سینٹر کے علاوہ دیگر امور
پر گفتگو کی۔ (رپورٹ
: عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس حاجی عمر عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں
کارکردگی والوں کو تحائف پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)