فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں دعائے افطار اجتماع میں صحافی اسلامی بھائیوں کی شرکت
پچھلے
دنوں فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعائے افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں صحافی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ
شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔
مزید
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے صحافیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت سے شرکا نے ملاقات بھی کی ۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت کے پاس شخصیات کی تشریف آوری
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت کے پاس شخصیات کی تشریف آوری ہوئی۔ شخصیات نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔
مزید نماز
و روزوں کی پابندی کے ساتھ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کر نے اور دوسروں کو اس بارے میں ترغیب دلانے کی ترغیب دلائی ۔بعد میں نگران
پاکستان مشاورت نے ایک ذمہ دار اسلامی
بھائی کے بچے کی رسم بسم اللہ بھی کی ۔ (رپورٹ : عبد الخالق
عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف مدنی حلقہ
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں اعتکاف کرنے
والے اسلامی بھائیوں کے انتظامات دیکھنے والے سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں فیصل آباد سٹی سے علمائے کرام اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام کی حاضری ہوئی ۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے آنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقا ت کی
اور انہیں دین و دنیا میں کامیابی پر
مشتمل مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے کا
ذہن دیتے ہوئےان کو علاقوں میں ہونے والے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
شرکا نے ا چھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شہباز ٹاؤن فیصل آباد سٹی سے آئے ہوئے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شہباز ٹاؤن فیصل آباد سٹی سے آئے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں شہباز ٹاؤن کے اراکین، سب ٹاؤن تا ذیلی مشاورت
نگران، ذیلی حلقہ نگران، ائمہ کرام، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین
اور مدرسین سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضانُ المبار ک میں ہونے والے سنت
اعتکاف کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے، رمضان عطیات جمع کرنے اور دیگر اسلامی
بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
رمضانُ المبارک کے مہینے کا استقبال کرتے ہوئے
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور
فیصل آباد شہر کے علاوہ قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز اللہ عزوجل کے
پاک کلام قراٰنِ کریم سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کرکے شرکا
کے دلوں کو منور کیا۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے” استقبالِ رمضان “کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی
و اخلاق اعتبار سے تربیت کی۔
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کے
مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و
نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے رمضانُ المبارک کے فضائل
اور اعتکاف کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت نے فوت ہوجانے والے مسلمانوں کے لئے ایصالِ ثواب و دعائے مغفرت کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مولانا عبد اللہ عطاری مدنی اور سرفراز عطاری کے
والدین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مولانا عبد اللہ عطاری مدنی اور سرفراز عطاری کے والدین کے لئے ایصالِ
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومین کے اہلِ خانہ سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے
کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے ”حقوقِ والدین“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنے بیان میں عاشقانِ رسول کو والدین کے ساتھ حسنِ سلوک
کرنےکے ساتھ ساتھ اُن کی خدمت بھی کرنے کا ذہن دیا نیز نیکی کے کاموں میں حصہ لتے
رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں فاتحہ خوانی پڑھی گئی اور نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحومین کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد
میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ
مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات(جامعۃالمدینہ، مدرسۃ المدینہ ،پاکستان مشاورت آفس، کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ)کے
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس
ٹریننگ سیشن میں سپلائی چین ہیڈ سید فراز نے اسلامی بھائیوں کو کریکٹر بلڈنگ کے حوالے سے
تربیت کی اور انہیں اپنے شعبہ جات میں
ہونے والے دینی کام کو پروفیشنل انداز میں کرنے کے حوالے سے
نکات بتائے ۔ (رپورٹ : عبد
الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں شعبہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ (فیصل
آباد) کی میٹنگ
ہوئی جس میں فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے ناظمین، شعبہ ذمہ داران، پاکستان مشاورت
آفس کے ناظمین اور دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتداء
قراٰنِ کریم کی تلاوت اور نعتِ رسولِ
مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے دینی کاموں کا
جائزہ لیااور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مدینہ فیصل آباد سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے آن لائن مدنی مشورہ لیا
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے شعبہ انٹرنل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا
آن لائن مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ رکن شوریٰ ، نگران مجلس و انٹرنل
ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران ، صو با ئی مشاورت نگران ، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران ، پاکستان سطح کے شعبہ جات کے متعلقہ اراکین شوریٰ و
نگران مجالس نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی ۔
جبکہ اس
مدنی مشورے میں جامعۃالمدینہ بوائز / گرلز، مدرسۃالمدینہ بوائز / گرلز ، شعبہ فیضان مدینہ ان شعبہ جات کے متعلقہ اراکین شوریٰ ، نگران
مجالس ، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں رمضان عطیات کے بارے میں ذہن سازی کی نیز 12 دینی کامو کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی
۔ (رپورٹ: عبد الخالق نیوز فالو اپ ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رو حانی علاج کے تحت7دن کے کورس کا اہتمام
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رو حانی علاج کے تحت7دن کا کورس کروایا گیا جس میں پاکستان بھر کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔
کورس کے
اختتام پر کورس میں شریک ہونے والے عاشقان رسول کی نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کی بارگا ہ میں حاضری ہوئی ۔ نگران پاکستان مشاورت نے کورس کر نے والے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا ، جس میں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔
نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ روحانی علاج کا
تعارف کرواتے ہوئے بتایا کےیہ شعبہ پاکستان سمیت 33 ممالک میں کام کر رہا ہے ۔ پاکستان بھر میں تعویزات عطاریہ کے 1973 اسٹال لگائے جاتے ہیں جہاں ہر
مہینے کم و بیش 6 لاکھ تعویذات فی سبیل اللہ دیئے جاتے ہیں۔
اس شعبے کے تحت دعائےشفاء اجتماعات بھی ہوتے ہیں جن میں دعائیں کی جاتی ہیں ۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، نیوز فالو آفس ذمہ
دارنگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)