گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری  نے شعبہ ائمہ مساجد اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں شعبہ آئمہ مساجد کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری ، نگرانِ مجلس و ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز شعبہ آئمہ مساجد کا تعارف بھی کروایا اور نیز شعبہ آئمہ مساجد کس طرح کام کرتا ہے اس کے بارے میں بھی بتایا جبکہ مدنی مشورے کے آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری ، نیوز فالو اپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز مدنی مرکزفیضانِ مدینہ  فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان مشاورت و مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ پیغامات نگرانِ پاکستان مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے ذمہ داران کو نئے انداز سے کام کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی مزید عیادت ، خوشی ، غمی و تعزیت کے حوالے سے پیغامات رکارڈ کروانے اور ذمہ داران تک پہنچانے کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری ، نیوز فالو اپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُالمدینہ کے طلبۂ کرام و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔اس موقع پر نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دینی ترقی کرنے کے اعتبار سے مدنی پھول پیش کئے پھر اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت کے ساتھ سحری کی۔

سحری کے بعد اسلامی بھائیوں نے نمازِ فجر کے لئے اہلِ علاقہ کو جگایا ، نماز ِفجر کے بعد تفسیر سننے سنانے کا حلقہ ہوا۔اشراق و چاشت کی نماز پر اجتماع کا اختتام ہو ا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملا قات بھی کی۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


دینی کاموں  کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے نگران اور شعبہ کارکردگی فارم کے نگران و ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کام بھر پور لگن وشوق کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان نے شرکائے مشورہ سے ملاقات بھی کی۔ )کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


7 دسمبر 2022ء    کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور ناظمین و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اس کے بعد نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے 12 ماہ ، ایک ماہ، 12 دن اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

مزید بہترین کار کردگی والے اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی او ر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


24 نومبر 2022ء بروز جمعرات فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے ”خوش رہنے کے فوائد اور کیسے خوش رہا جائے“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور میٹنگ میں شریک ذمہ داران کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکریہ ادا کرنے نیز قناعت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سابق ایم این اے میاں عبد المنان اور صدرِ قراٰن یونیورسٹی پی ایچ ڈی ہولڈر محمد شیراز اسلم نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے آنے والی شخصیات کو تلاوتِ قراٰنِ پاک کی فضیلت بیان کی نیز دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات کو ”گفتگو کے آداب“ تحفے میں پیش کیا جبکہ ایم این اے میاں عبد المنان نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز فیصل آباد سٹی کی مختلف شخصیات نے مدنی فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے شخصیات کی ذہن سازی کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

16 نومبر 2022ء بروز بدھ نائٹ جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس حاضری ہوئی۔

اس دوران اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں علمِ دین کے راستوں میں آنے والی مشکلات پر صبر کرنے، اللہ کی رضا کے لئے علمِ دین حاصل کرنے ، دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے، نیکیوں کو اپنانےاور برائی کے کاموں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

بعدازاں وہاں موجود حاضرین نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4سال 4 ماہ 4 دن  پر بچوں کی رسمِ بسمِ اللہ کروانا بزرگوں کا طریقہ رہا ہے جس میں بچوں کو قرآنِ پاک پڑھانے کی ابتدا ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں 16 نومبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں رسمِ بسم اللہ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے امتیاز عطاری ( معاون رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری ) کے بچوں کی رسمِ بسم اللہ کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے بچوں کو بسم اللہ شریف پڑھانے کے بعد مدنی قاعدےسے آغاز کروایا اور دعاؤں سے نوازا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے شعبہ ڈونیشن سیل ، ڈونیشن بکس ،گھریلو بکس اور مجلس عشر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں شعبے کےدینی کاموں کی کار کردگی پیش کی جس پرنگرانِ پاکستان مشاورت نے کار کردگی کا جائز لیا اور شرکاکو ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات و متعلقین سے ملاقات کرنے نیز دیگر کوترغیب دینے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعائے افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قران کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں مناجات کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)