مفتیِ دعوتِ اسلامی کے ایصالِ ثواب کے لئے
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرا اجتماع
مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری کے
ایصالِ ثواب کے لئے 6 اگست 2023ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں
سمیت کورسز کے شرکا نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت شریف سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے مفتیِ دعوتِ اسلامی کی سیرت کے چند پہلوؤں پر گفتگو
کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
امیرِ اہل سنت اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ مفتیِ دعوتِ اسلامی کی محبت کا تذکرہ کرتے
ہوئے اُن کے حالاتِ زندگی کے بارے میں بتایا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)