دعوتِ اسلامی کے تحت 3 اگست 2023ء بروز جمعرات مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق پاکستان مشاورت آفس کے نگران مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اجتماع کا آغاز کیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”امام حسین رضی اللہ عنہ اور قراٰنِ کریم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو امام حسین کی تعلیمات اور اُن کی سیرتِ مبارکہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اجتماع کے اختتام پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)