29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان کا آن لائن مدنی مشورہ
Sat, 24 Jun , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاحِ
اعمال اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کی تربیت کے سلسلے میں فیصل آباد
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مذکورہ شعبہ جات کے
نگران، پاکستان بھر سے مختلف سطح کے ذمہ داران، مدرسۃالمدینہ بالغان کے قاری
صاحبان اور پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبوں کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے کھالوں کی بکنگ کرنے،قربانی بروشر تقسیم کرنے اور قربانی رسید بکس
کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔