مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ داران کا یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کےذمہ داران نے بالمشافہ جبکہ دیگر شہروں کے ذمہ داران، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ (بوائز گرلز)، آئمہ مساجد، دارالمدینہ اوررابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے نگران اسلامی بھائیوں نے بذریعہ آڈیو لنک شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بل بورڈ، پول بینر،مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے اطراف میں لگائے جانے والے بینر اور مکتبۃالمدینہ جو بیج جاری کرے گا اس حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر 3 دن کے مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)