مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ تنظیمی سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی شعیب عطاری اور پاکستان مشاورت سے رکنِ شعبہ محمد بلال عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ ذمہ داران نے انہیں تنظیمی سافٹ ویئرز کی نئی اپڈیٹ سے آگاہ کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شعبے سے متعلقہ کاموں کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)