20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت کے اراکین کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ داران کی خصوصی طور پر شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا
جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بھر میں کم و بیش 597 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں جن میں شرکا کے ہدف کے اعتبار سے سب سے نمایاں
کارکردگی کراچی کی رہی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے 12 ہویں شریف میں ہونے والے دینی کاموں، بالخصوص 12 مدنی مذاکروں کے متعلق گفتگو کی اور
مختلف شہروں سے اسپیشل ٹرین چلانے کا ذہن دیا۔